کپوارہ+ترال// کپوارہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم فوج کی41RR ,اور سی آر پی ایف نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کپوارہ کے تحت آنے والے لسٹیال کلاروس کے جنگلی علاقہ میں چھاپہ ڈال کر جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار کی بھاری کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی کپوارہ چودھری شمشیر حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے لسٹیال کے جنگل سے جنگجو ؤں کی ایک کمین گاہ سے بھاری مقدار میں گولیوں کے رائونڈ ،چینی ساخت پسٹل، میگزین، یو بی جی ایل شل کے علاوہ دیگر ہتھیار ضبط کئے۔معاملہ کی نسبت پولیس تھانہ کپوارہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 2018 / 29۔۔دفعہ25 /7 درج کر کے تحقیقات شروع کی۔ادھر فوج اور پولیس نے ترال میں ایک مشترکہ کاروائی کے دوران جنگلات میں ایک کمین گاہ کو یباہ کرنے کا دعوی کیا ہے قصبہ ترال سے تقریباً تین کلومیٹر دور پنگلش ناگہ بیری علاقے میں سو موار کے روز فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی کاروائی کا آغاز کیا ہے جس کے دوران جنگلات میں موجود زیر زمین جنگجوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا گیا ہے جس کے دوران کمین گاہ سے غذائی اجناس اور کھانا بنانے کے برتن بر آمد کئے گئے ہیں تاہم کمین گاہ میں کوئی فرد یا اسلحہ موجود نہیں تھا