کپوارہ +بانڈی پورہ//سرحدی ضلع کپوار ہ اور بانڈی پورہ میں امن وقانون میں دخل ڈالنے کے الزام میں مزید 6افراد کے خلاف سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا ہے۔ چار شہریوں کو وادی سے باہر کے جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے۔افراد خانہ نے گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم بے گناہی کے الزام میں نوجوانوں کو سنگ بازی اور امن وقانون میں رکھنا ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دکیل دیا گیا۔ مشتاق احمد کمار ساکن لال پورہ ، غلام مصطفی شیخ ٹکی پورہ، الطاف احمد کار ٹکی پورہ اور محمد یاسین شاہ جوتحریک حریت کا رکن ہے، کوضلع مجسٹریٹ نے پولیس کی سفارش پر سیفٹی ایکٹ عائد کرتے ہوئے بیرون وادی کے جیلوں میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ادھر بانڈی پورہ میں مزید 2افراد پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا گیا۔اس طرح اب تک ضلع میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد39تک پہنچ گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ریاض احمد میر ساکن پلان اور زبیر احمد ساکن قاضی پورہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کورٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل37افراد پر ایس قانون کا اطلاق عمل میں لایا جاچکا ہے۔