کپوارہ+کنگن // کپوارہ کے متعدد علاقوں میں مویشی منہ کھورنامی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اب تک ایک درجن سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگو ں میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے کئے گئے ویکسین بھی کام نہ ا سکے ۔ہندوارہ کے ماور،قلم آ باد ،قاضی آ باد علاقوں کے علاوہ کپوارہ ،کرالہ پورہ ،ترہگام ،لولاب ،کیرن اور ٹنگڈار کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کئی مویشی گزشتہ کئی ہفتو ں کے دوران منہ کھور نامی مرض کی زد میں آگئے ہیں اور اب تک ایک درجن قریب مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ان علاقوں کے کوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ اگر فوری طور محکمہ انیمل ہسبنڈری کے فیلڈ عملے نے اس بیماری پر قابو پانے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو انہیں خدشہ ہے کہ مزید مویشی ہلاک ہوجائیں گے ۔اس دوران کپوارہ ضلع کے پہاڑیوں پر واقع بہکو ں میں بھی مویشیوں میں اس قسم کی بیماری پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہا ں لوگو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔ چیف انیمل ہسبنڈری کپوارہ ڈاکٹر عبد الرحیم وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ محکمہ نے پہلے ہی متا ثرہ علاقوں میں ڈاکٹرو ں کی کئی ٹیمو ں کو روانہ کیاہے اور میںنے خود کئی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ کپوارہ کے بالائی علاقوں میں قائم بہکو ں میں بھی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں اورلوگو ں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ادھر گاندر بل کے گنڈ ،کنگن اور دوسرے علاقوں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑ نے کے با عث پچھلے دو ماہ کے دوران بڑی تعداد میں موےشی لقمہ اجل بن گئے ہیںجبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مویشی اس بیماری کی لپیٹ میں آ چکے ہیں ۔ چیف انیمل ہسبنڈری آفےسر گاندربل ڈاکٹر محمدصادق رےشی نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ گا ندر بل ضلع کے کنگن اور گنڈ کے کئی علاقوں میں موےشےوں مےں بیما ر ی پھوٹ پڑ نے کی شکا یت ملنے کے بعد ان علاقوں مےں ڈاکٹروں کی ٹیموں کو روا نہ کیا گیا ہے تا کہ بیماری کو قا بو کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مئی کے مہےنے مےں وادی کی طرف خانہ بدوشوں کا آنے کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی اس بےماری مےں اضافہ ہوا ہے ۔ان کا مزےد کہنا تھا کہ جب بھی لوگوں کو موےشےوں مےں اس قسم کی بےماری کی شکاےت ملے گی تو انہےں فوری طور پر نزدےکی وےٹنری سنٹر پر جاکر وہاں تعےنات ڈاکٹر کو اطلاع دی جانی چاہئے تاکہ موےشےوں مےں پھےلنے والی اس بےماری کا فوری طور علاج کےا جاسکے ۔