کپوارہ+اوڑی// ضلع کپوارہ میں حد متارکہ پر واقع کیرن ،مژھل ،جمہ گنڈ اور بڈنمل سڑکیں بھاری برفباری کے بعد گزشتہ6روز سے بند پڑی ہیں جبکہ ضلع کے دور دراز علاقوں کی رابطہ سڑکو ں سے بھی ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ۔ رامحال کے ہنگنی کو ٹ ،ہفرڈہ بالا ،گلشن باغ پچکوٹ ،راشن پورہ ،درد پورہ ،دردسن ،ریشی گنڈ ،راجواڑ ،رامحال ،قاضی آ باد ،لولاب کے دوردراز علاقوں کی رابطہ سڑکو ں سے مکمل طور برف نہیں ہٹائی گئی ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے یہاں کی رابطہ سڑکو ں سے برف جے سی بی مشینو ں سے اٹھائی جو پوری طرح صاف نہیں ہوئی ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ جے سی بی مشینو ں کے ذریعے پوری طرح برف نہیں کیونکہ ابھی بھی برف کی موٹی تہہ جمع ہے جس کے نتیجے میں ان سڑکو ں سے پیدل چلنے والو ں کے ساتھ ساتھ گاڑیو ں کو بھی آمدورفت میں دشواریا ں پیش آتی ہیں ۔اس دوران کیرن ،مژھل ،جمہ گنڈ اور بڈنمل کی سڑکیں گزشتہ6روز سے بند پڑی ہیں اور ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسافر ضلع کے مختلف مقامات پر در ماندہ ہیں ۔درماندہ مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ان سڑکو ں سے فوری طور برف ہٹائی جائے تاکہ وہ اپنے اپنے منزلو ں کی طرف روانہ ہو سکیں ۔ سرحدی قصبہ اوڑی کے دو دیہات کی رابطہ سڑکیں حالیہ برف باری کے بعد مسلسل بند ہیں ۔اوڑی کنٹرول لائن پر واقع ہتلنگہ گائوں کی رابطہ سڑک حالیہ برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بند ہوگی تھی مگر ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سڑک بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال لیجانے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھردودرن بونیار نامی گائوں کی رابطہ سڑک بھی حالیہ برف باری کے بعد بند ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اِن کے علاقے میں برف باری کی وجہ سے پی ایچ ای سکیم بھی ٹھپ ہوگئی ہے اور وہ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔