کپرن کے کئی دیہات پر اسرار بیماری کی لپیٹ میں

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
ڈورو// جنوبی قصبہ کے دور دراز علاقہ کپرن دین مرگ دیہات میں پُر اسرار وبائی بیماری پھوٹ پڑی ہے ،جس کی وجہ سے کئی افراد اس بیماری کے لپیٹ میں آچُکے ہیں ۔کپرن دین مرگ دیہات کے لوگوں نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ اُن کے گائوں میں پُر اسر بیماری پھیلی ہے جس کے نتیجے میں مریض کے جسم سے خون کم ہوتا ہے ساتھ ہی بخار او جسم میں زردی پھیلنے کے سبب متاثرہ شخص جسمانی طور کمزور ہو جاتا ہے اوروہ آہستہ آہستہ موت کے آغوش میں چلا جاتا ہے۔مقامی شہری عبد الرشید تانترے کا کہنا ہے کہ مہلک بیماری گذشتہ دو سال سے پھیلی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 4افراد فوت ہو چُکے ہیں جبکہ کئی افرادبیماری کے شکار ہوئے ہیں جن کا علاج معالجہ چل رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مہلک پُر اسر بیماری کے سبب گائوں کی دو خواتین 30سالہ نسمیہ اور25سالہ شاہین بیوہ ہوچکی ہیں ۔نسیمہ کا شوہر گذشتہ سال بیماری میں مبتلا ہو کر فوت ہوااور اگلے ہی مہینے بیٹا بھی بیماری کے لپیٹ میں آکر دم توڈ بیٹھاہے۔ نسیمہ دو معصوم بیٹیوں کے ہمراہ کسمپرسی کی حالت میں ہے وہیں 25سالہ شاہین کا حال بھی نسیمہ جیسا ہے ،اُن کا شوہر گذشتہ مہینے بیماری کا شکار ہوکر فوت ہو ا۔شاہین کے 4معصوم بچے ہیں جن میں ایک بچہ بیماری میں مبتلا ہے۔مہلک بیماری کے سبب گائوں کے لوگوں میں خوف وہراس ہے اور وہ نقل مکانی کر نے پر مجبور ہیں۔بلاک میڈیکل آفیسر ویری ناگ ڈاکٹر روہی نے معاملہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اس بارے میں کسی نے آگاہ نہیں کیا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ وہ بذات خود متاثرہ گائوں کا دورہ کر کے حالات کا جائیزہ لیں گے اور متاثرہ مریضوں کی تشخیص کی جائے گئی ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *