ڈورو//کپرن ویری ناگ میں گذشتہ کئی ہفتوںسے دماغی طور معذور شخص کی لاش نزدیکی جنگل سے بر آمد ہوئی ہے ۔58سالہ عبد الرحمان بہرو ولد محمد سلطان ساکن تھمن کوٹ کپرن گذشتہ کئی ہفتوں سے لاپتہ تھا۔ مذکورہ شخص کی لاش اتوار کو کھاہ ڈار جنگل سے بر آمد ہوئی ہے ۔پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی۔