سرینگر//پردیش کانگریس کے صدرنے کپرن دیسہ اورسادھناٹنل کی تعمیرکامطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ مخلوط سرکارنے دُورافتادہ علاقوںکے لوگوں کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔موصولہ بیان کے مطابق کرناہ اوردیگرکئی دورافتادہ علاقوں سے آئے پارٹی ذمہ داروں اوروفودسے علاقوں کی صورتحال اورعوام کودرپیش مشکلات کی جانکاری لینے کے بعدپردیش کانگریس کے صدرجی اے میرنے اس بات پرسخت حیرانگی کااظہارکیاکہ جنوبی کشمیراورخطہ پیرپنچال کوملانے والی کپرن دیسہ سرنگ اورکپوارہ کوکرناہ سے ملانے والی ٹنل تعمیرکرنے کے منصوبوں کوالتواءمیں رکھاگیاہے ۔اصغرعلی خان اوردیگرکئی لیڈروں کی جانب سے ایسی ٹنلوں کی ضرورت سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے بعدمیرنے کہاکہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ مخلوط سرکارنے ریا ست کے دوراُفتادہ علاقوں کومکمل طورپرنظراندازکررکھاہے ۔