یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی حکومت نے کپاس پر درآمدی ڈیوٹی پر رعایت میں 31دسمبر 2025تک توسیع کا اعلان کیا ہے ۔برآمد کنندگان کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے کپاس (ایچ ایس 5201)پر درآمدی ڈیوٹی کی رعایت کو 30 ستمبر 2025 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2025 کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ گھریلو ٹیکسٹائل صنعت کے شعبے کے لیے کپاس کی دستیابی بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت نے 19 اگست 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک کپاس پر درآمدی ڈیوٹی میں عارضی چھوٹ دی تھی ۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس نوٹیفکیشن پر عمل کیا جائے گا ۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی مصنوعات پر بھاری درآمدی ڈیوٹی لگائے جانے کے بعد حکومت مقامی صنعتوں پر اس کے اثرات کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
کپاس پر درآمدی ڈیوٹی کی رعایت میں 31دسمبر تک توسیع
