سمت بھارگو
جموں //جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) نے ضلع کٹھوعہ کے اْجھ دریامیں سیلاب میں پھنسے تین مزدوروں کو بچایا۔فورس نے دریا میں ایک ریسکیو آپریشن کیا جس میں تین پھنسے ہوئے مزدوروں بشمول ایک ٹپر ڈرائیور کو پانی کے تیز بہائوسے باہر نکالا۔اہلکار کے مطابق مسلسل بارش کے دوران دریائے اْجھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے تین مزدور پانی کے بہاؤ میں پھنس گئے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی آر ایف کے ذریعہ مقامی پولیس اور شہری آبادی کی مدد سے بچاؤ اور راحت آپریشن شروع کیا گیا تھا اور سخت کوششوں کے بعد پھنسے ہوئے افراد کو کرین کی مدد سے بچا لیا گیا تھا۔ان مزدوروں میں سرجیت لال ولد چھجو رام سکنہ لڈوال اور کمل کمار ولد رام چند سکنہ چھنی دتیال کٹھوعہ شامل ہیں۔