Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کٹھوعہ کیس……پسِ پردہ عزائم کی کھوج ضروری!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 پولیس کا یہ انتباہ کہ مفاد خصوصی رکھنے والے کچھ عناصر کھٹوعہ علاقہ میں ایک معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں ہو رہے تفتیشی عمل پر اثر انداز ہونے کے لئے علاقہ میں ماحول کو فرقہ وارانہ رنگت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ایک انتہائی تشویشناک معاملہ ہے ۔مذکورہ بدنام زمانہ کیس فی الوقت تحقیقات کےلئے پولیس کی کرائم برانچ کے سپرد ہے اور یہ عناصر کیس کی تفتیش کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر چہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے واضح لفظوں میں یہ بتایا ہے کہ مذکورہ معاملے کی تفتیش پیشہ وارانہ بنیادوں پر جاری رہے گی اور اس خوفناک جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود یہ عناصر علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہو ا دینے کے لئے مختلف حربےآزمانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ پہلے تو اس بدترین جرم کے الزام میں گرفتار کئے گئے افراد، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے، کی رہائی کےلئے ایک جلوس برآمد کیا گیا، جس کی پیشوائی قومی پرچم ہاتھوں میں لئے کچھ لوگ کر رہے تھے اور پولیس نے بھی اس جلوس  کو روکنے کی کوشش نہیں کی اور اس کی نفری جلوس کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ چونکہ یہ عناصر ، جن کی قیادت ہندوایکتا منچ نامی تنظیم کر رہی ہے اور جسے اس معاملے میں دائیں بازوںکی کئی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی ہے، ان کوششوں سے باز نہیں آرہے ہیں اور بار بات نت نئے طریقوں سے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں، لہٰذا حکومت کو زیادہ چوکسی سے کام لے کر انکے عزائم کو ناکام بنانے کی پختہ سعی کرنی چاہئے۔ ان عناصر نے پہلے اقلیتی گوجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر نقل مکانی کروانے کی کوشش کی لیکن جب وہ اس میںناکام ہوگئے تو اب انہوں نے کرائم برانچ پر ایک مخصوص فرقہ کو تنگ طلب کرنے کا الزام لگا کر چند خواتین کو ساتھ لیکر انکی نقل مکانی کی کوشش کا ڈراما رچانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انکی یہ کوشش ناکام بنا دی ہے اور پولیس اسٹیشن کے سامنے کی گئی اس ڈرامہ بازی میں شامل لوگ بالآخر شام کو اپنے گھروں کو چلے گئے۔ اس طرح یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ یہ عناصر ملزموں کو بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کی سعی کر سکتے ہیں۔ اگر چہ پہلے پہل حکمران اتحاد میں شامل بھاجپا کا رویہ محتاط تھا اورپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے واضح کیا  تھا کہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جانی چاہئے ۔ لیکن اب آہستہ آہستہ وہ کھل کر ان عناصر کی حمایت میں سامنے آ نےلگے ہیں۔کیس کے حوالے سے جو حالات بنائے جانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اُن کو دیکھتے ہوئے پولیس پر یہ لازم آتا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے دوران اس امر پر خصوصی توجہ مرکوز کرے کہ کہیں اسکے پس پردہ کچھ اور عزائم کار فرماء تو نہیں ، جیسا کہ اقلیتی طبقہ کی جانب سے ابتداءسے ہی اس کیس کےحوالے سے خدشات ظاہر کئے جاتے رہے ہیں کہ مذکورہ واقعہ مقامی اقلیتی آبادی کو خوفزدہ کرکے انہیںوہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کرنے کےلئے  کیا گیا ۔اس کے پس پردہ کیا محرکات ہوسکتے ہیں اسکا پتہ لگانا پولیس کا کام ہے کیونکہ معاملے کے تحقیقی پہلوئوں پر پہلے ہی اثر انداز ہونے کی برملا کوششیں کی گئیں، جس کےنتیجے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذمہ دار افسر کو لائن حاضر کیا گیا، جبکہ کیس کی تحقیقات میں شامل ایک پولیس اہلکار ،جو ایک مقامی باشندہ ہے ،کو کلیدی ملزم کے طور پر گرفتار کیاگیا۔ لیکن یہ سب جبھی ممکن ہو پایا جب کیس کرائم برانچ کے سپرد کیا گیا۔ اس سے یہ اندازہ لگانا غالباً غلط نہ ہوگا کہ کرائم برانچ پیشہ وارانہ طریقہ پر تفتیش میں منہمک ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ عناصر کیس کو مرکزی سراغرساں ادارے سی بی آئی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ سارا سلسلہ اس امر کا عندیہ دے رہا ہے کہ مذکورہ مذموم واقع کے پیچھے مخصوص عزائم اور مفادات کے الزام کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا ، لہٰذا تفتیشی ایجنسی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ واقعہ کی باریک بینی کے ساتھ تفتیش کرکے کسی سیاسی دبائو میں آئے بغیر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بصورت دیگر جمہوری ادارں اور اصولوں پر لوگوں کا رہا سہا بھروسہ اور اعتبار بھی ختم ہوگا ،جو آنے والے وقت میں سماج کےلئے مجموعی طو ر پر کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?