Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کٹھوعہ واقعہ پر ریلیوں میں زہر افشانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 24, 2018 12:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
بھاجپا کے سابق وزیر لعل سنگھ کے بھائی کی طرف سے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالی گلو چ کرنے سے یہ ظاہر ہوگیاہے کہ کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل کیس کے ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ذہنی طور پر کس درجہ پست ہیں اوران کیلئے ماں ،بیٹی اور بہن کی کوئی قدر و منزلت ہی نہیں۔سابق وزیرکے بھائی نے کٹھوعہ کیس کی انکوائری سی بی آئی سے کرانے کے مطالبے کے حق میں نکالی جارہی ایک ریلی کے دوران ایسی غلیظ اورگالی گلوچ والی زبان استعمال کی کہ جسے سن کر ہر ایک شخص کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ان نازیبا الفاظ کے استعمال پر ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے اور ہر ذی حس شخص اس بات پر حیران ہے کہ کٹھوعہ کے خالص انسانی نوعیت کے معاملے پر سیاسی مفادات کی خاطر کیا کیا حربے اختیار کئے جارہے ہیں اور کس طرح کی نیچ حرکتیں انجام دی جارہی ہیں۔دراصل یہ ان عناصر کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جن کی طرف سے کیس کی سی بی آئی سے تحقیقات کروانے کے مطالبے کو ریاستی سرکار اور پھر اس کے بعد ملک کی عدالت عالیہ نے بھی مسترد کردیاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کٹھوعہ معاملے پر لعل سنگھ تب سے مسلسل ریلیاں نکال رہے ہیں جب سے ہندو ایکتا منچ کی ریلی میں ان کی شرکت کی وجہ سے اُن سے وزارت کی کرسی چھین لی گئی۔ وہ رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے اس مسئلہ پر گھنائونی سیاست کررہے ہیں جس سے سماج میں تفر یق پیدا ہونے اور بھائی چارے کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔لعل سنگھ کی شخصیت سے تو سبھی واقف ہیں اور ان کی طرف سے اس طرح کی ریلیاں نکالنا کوئی حیران کن امر نہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ انسانیت کو شرمسار کرنے کے واقعہ کے ملزمان کے مطالبے کے حق میں ان ریلیوں کا آزادانہ اہتمام کرنے کا موقعہ دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے اُنہیں روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی جاتی۔ افسوس اس بات کا ہے کہ بھاجپا قیادت اپنے سیاسی مفادات کےلئے یہ بھی بھول گئی ہیں کہ یہ لعل سنگھ ہی تھے جو2014کے انتخابات سے قبل کانگریس کے لیڈر کی حیثیت سے بات بات پر موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے تھے اور اب ان کے بھائی نے تو تمام حدیں ہی پار کردی ہیں۔کٹھوعہ کے شرمناک معاملے پر پورا ملک متحد ہوگیا اور پوری دنیا نے اس کی کڑی مذمت کی ،اس پر اس طرح سے سیاست کرنا اور پھر ریلیاں نکال کر خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرناانتہائی افسوسناک ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ غیر منطقی دلیلیں دے کرسی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے ذہنی طور پر پست ہوچکے ہیں اور انہوں نے انسانی اقدار کو ہی پامال کردیاہے۔جب ملک کی سب سے بڑی عدالت کی طرف سے کٹھوعہ کیس کی سی بی آئی سے تحقیقات کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی تو پھر لعل سنگھ اور ان کے حواریوں کو کیوں اسی معاملے پر سیاست کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے یہ مطالبہ مسترد کردیئے جانےکے بعد سابق وزیرکوخاموشی سے بیٹھ جاناچاہئے تھا اور انسانیت کا تقاضہ یہ تھاکہ وہ اس کمسن بچی کے لواحقین کی حمایت میں کھڑے ہوتے جس کو اذیت ناک طریقہ سے عصمت ریزی کے بعد قتل کردیاگیا لیکن وہ الٹا انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے حربے اختیار کررہے ہیں جو خود ڈوگرہ تہذیب و ثقافت کی بھی توہین سمجھے جاسکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی فتنہ انگیز ریلیوں پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کی اتحاد ی جماعت بھاجپا اپنے ان لیڈران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جنہیں عدلیہ کے فیصلوں کی بھی قدر نہیں۔ اگرچہ پولیس نے لعل سنگھ  کے بھائی کے خلاف باضابطہ کیس درج کیاہے تاہم ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس کو چاہئے کہ ایسے شخص کو عبرتناک سزا دے اور اسے فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجاناچاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?