سرینگر//پردیش کانگرےس کمیٹی نے کٹھوعہ مےں کمسن بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہو ئے ملوثےن کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔کانگریس صدر جی اے میر نے حکومت سے مطالبہ کےا کہ عوام کی حفا ظت اور سلامتی کو ےقےنی بناےا جائے کےونکہ لوگ اس واقعہ کے بعد اپنے گھروں مےں بھی اپنے آپ کو غےر محفو ظ تصو رکر تے ہےں۔انہوں نے کہا ” مےں اس واقعہ پرذاتی طور پر بہت ہی غمگےن ہوں“۔انہوں نے حکومت پر زور دےا کہ وہ اس شر مناک حر کت مےں ملوث افراد کی فوری طور نشاندہی کروائیں اور انہےں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔انہوں نے واقعہ کی مذمت کر تے ہو ئے لواحقےن کے ساتھ تعزےت کا اظہار کےا ۔