Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

کٹھوعہ میں 3شہریوں کی ہلاکت کیخلاف جموں میں شدید برہمی ہلاکتیں ناقابل برداشت،ملوثین کو بخشانہ جائیگا | جموں صوبے میں ملی ٹینسی ایک نئے انداز میں پنپ رہی ہے :سنیل شرما

Towseef
Last updated: March 10, 2025 12:42 am
Towseef
Share
12 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے اتوار کے روز کہاکہ کٹھوعہ کے بنی میں تین عام شہریوں کی ہلاکتیں ناقابل برداشت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں ملی ٹینسی ایک نئے ماڈیول میں پنپ رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار سنیل شرما نے کٹھوعہ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ کے جنگلی علاقے میں ہفتے کے روز تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ بات کی۔سنیل شرما نے کہاکہ شام دیر گئے وزیر داخلہ نے فون پر بتایا کہ تین معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کٹھوعہ میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس کا بدلہ لیا جائے گا اور سیکورٹی ایجنسیاں اس ضمن میں کام کر رہی ہے ۔ پڑوسی ملک پاکستان کا نام لئے بغیر سنیل شرما نے کہا:‘بھارت کی ترقی دیکھ کر دشمن ملک پریشان ہو گیا ہے اور جموں صوبے میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کی خاطر اس طرح کے واقعات کو انجام دے رہا ہے ۔’ان کے مطابق کشمیرصوبے میں ملی ٹینسی لگ بھگ ختم ہو چکی ہے اور اب جموں صوبے میں ایک نئے ماڈیول کے بھیس میں یہ پنپ رہی ہے ۔انہوں نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ نویں کی دہائی میں بھی ہم نے یہ لڑائی لڑی اور آج بھی ہم ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے فون پر بتایا کہ بھارت سرکار کٹھوعہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ملی ٹینسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔سنیل شرما نے مزید بتایا کہ کٹھوعہ میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قتل عام ہو رہا ہے ۔ شاطرانہ طریقے سے نہ گولی ، نہ زخم ، نہ چاقو بلکہ اس طرح سے لوگوں کو مارا جارہا ہے تاکہ یہ قدرتی موت ثابت ہو۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور ان کے کچھ ساتھی جو جموں میں بیٹھے ہیں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے محبوبہ مفتی کے ٹویٹ پر کہاکہ موصوفہ شہری ہلاکتوں پر سیاست کر رہی ہے ۔شرما نے لیفٹیننٹ گورنر اور سیکورٹی ایجنسیوں پر بھی زور دیا کہ وہ ان حساس علاقوں میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیں۔ بلاور، بسوہلی اور ملحقہ علاقوں کے لوگ ماضی میںملی ٹینسی کے خلاف بہادری سے کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے زیادہ چوکس رہنا چاہیے۔سنیل شرما نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی امن، سلامتی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی بحالی کے لیے کسی بھی مذموم عزائم کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔سنیل شرما کے ساتھ ایم ایل اے بلاور ستیش شرما، ایم ایل اے کٹھوعہ راجیو جسروٹیا، ایم ایل اے ہیرا نگر وجے شرما، ایم ایل اے بسوہلی درشن سنگھ، ڈی ڈی سی چیرمین کٹھوعہ (ریٹائرڈ) کرنل مہان سنگھ، ڈی ڈی سی وکرم اور دیگر لیڈران تھے۔

مرکزی سرکار پوری طرح سے ناکام :چودھری لال سنگھ

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری لال سنگھ نے اتوار کے کہاکہ کٹھوعہ کا علاقہ پر امن تھا لیکن دن بدن وہاں پر حالات خراب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی لیڈران کو کٹھوعہ جانے کی اجازت دی گئی لیکن کانگریس لیڈران کو روکا گیا جو حیران کن ہے ۔اطلاعات کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری لال سنگھ کو پولیس نے بلاور کٹھوعہ جانے کی اجازت نہیں دی ۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران چودھری لال سنگھ نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈران کو کٹھوعہ جانے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن کانگریس کو روکا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ مرکزی زیر انتظام علاقے کی سیکورٹی وزارت داخلہ کے اختیار میں ہوتی ہے لہٰذا شہری ہلاکتوں کو روکنے میں مرکزی سرکار ناکام ثابت ہو چکی ہے ۔چودھری لال سنگھ نے کہاکہ کٹھوعہ ضلع پر امن تھا لیکن آج وہاں پر حالات اس قدر خراب ہے لوگ گھروں سے باہر آنے میں بھی خوف محسوس کر رہے ہیں۔یو این آئی

واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے :تاریگامی

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کٹھوعہ میں تین افراد کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں 35 سالہ جوگیش سنگھ ساکن مارہون، 40 سالہ درشن سنگھ اور 14 برون سنگھ ساکنان دیہوٹا بلاور نامی تین افراد 7 مارچ کو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے کہ لاپتہ ہوگئے اور ان کی لاشیں ہفتے کی سہہ پہر کو بلاور کے بالائی علاقے سے برآمد ہوئیں۔موصوف رکن اسمبلی نے اس واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اتوار کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں کٹھوعہ میں تین نوجوانوں کی بہیمانہ ہلاکت کی پر زور مذمت کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ ایسے واقعات انتہائی پریشان کن ہیں اور مہلوکین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ‘۔دریں اثنا مرکزی داخلہ سکریٹری اتوار کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔یو این آئی

سجاد لون کی بلاور ہلاکتوں کی مذمت

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں تین افراد کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس مجرموں کو پکڑے گی۔سجاد لون نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اتوار کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ بلاور میں تین افراد کے قتل کی مذمت کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ یہ افسوسناک ہے کہ یہاں یہ بے ہودہ قتل بدستور جاری ہیں’۔رکن اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ پولیس مجرموں کو پکڑے گی۔انہوں نے متوفین کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔یو این آئی

صورتحال ‘انتہائی تشویشناک:محبوبہ مفتی

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کٹھوعہ کی صورتحال کو ‘انتہائی تشویشناک’ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ سرحد کے اندر اور اس کے پار کام کرنے والے کچھ تخریبی عناصر اس حساس ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔محبوبہ مفتی نے اس واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اتوار کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’کٹھوعہ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ مختصر عرصے میں مسلم اور ہندو دونوں برادریوں کے تقریباً ایک درجن افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ان میں سے پانچ کا مبینہ طور پر پولیس اور گائے کے محافظوں نے پیچھا کیا جس کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا‘‘۔انہوں نے کہا’’اس کے بعد ہندو برادری کے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد کل مزید تین لاشیں ملی ہیں جس میں ایک چودہ سالہ نوجوان کا دل دہلا دینے والا کیس بھی شامل ہے‘‘۔ان کا کہنا ہے’’افسوسناک بات یہ ہے کہ جب کہ پولیس مکھن دین جیسے متاثرین سے جھوٹے اعترافات لینے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی نظر آتی ہے اصل مجرم ابھی تک فرار ہیں۔ پی ایس اے یا یو اے پی اے کے تحت آج تک تقریباً 30 افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں اکثر کم یا کوئی ثبوت نہیں ہوتا ہے‘‘۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ کچھ تخریب کار عناصر ممکنہ طور پر سرحد کے اندر اور اس کے پار کام کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر اس حساس سرحدی ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ حکام کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر لیکن انصاف کے ساتھ شناخت کے لیے کام کریں اور حقیقی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جاسکے ۔

ہلاکتیں افسوسناک ،ماحول خراب کرنیکی کوشش:سریندر چودھری

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “بڑھتا ہوا جرائم تشویشناک ہے”۔انہوں نے بنی کے ایم ایل اے رامیشور سنگھ پر “جان لیوا” حملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جس پر مظاہرین کے ایک گروپ نے حملہ کیا جب وہ ہفتہ کی رات دیر گئے بلاور کے ایک مقامی ہسپتال میں متوفی کے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔ایم ایل اے کے سیکورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی اور انہیں وہاں سے لے جانا پڑا۔کٹھوعہ کے ہسپتال میں اس کی ہلچل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ یہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔انکاکہناتھا’’میں ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھ پر حملہ کیا کہ وہ ماحول کو خراب نہ کریں۔ جس دن سے وہ (تینوں) لاپتہ ہوئے، میں ان کے لیے آواز اٹھا رہا تھا اور پولیس کے ساتھ بھی رابطے میں تھا‘‘۔ایم ایل اے نے کہا کہ اس پر حملہ کیا گیا کیونکہ اس نے بلاور کے ایک 25 سالہ گجر نوجوان مکھن دین کا مسئلہ بھی اٹھایا تھا، جس نے گزشتہ ماہ کیڑے مار دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا، اورملی ٹینٹوں کے ساتھ مشتبہ روابط پر پولیس تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس پر حملہ کیا گیا تھا۔کیا مسلمان کے لیے بات کرنا گناہ ہے؟ کیا ہمیں مسلمانوں کے لیے آواز نہیں اٹھانی چاہیے؟ جو بھی مسلمانوں کے لیے آواز اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد بن جاتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ مایوس نہیں ہوں گے اور “متاثرین کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، چاہے ان کا کوئی بھی مذہب ہو”۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?