عظمیٰ نیوزسروس
کٹھوعہ //عہدیداروں نے بتایا کہ ایک شخص، جس کی شناخت روی کے طور پر ہوئی ہے، اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی کار کٹھوعہ ضلع میں ڈریم لینڈ پارک کے قریب بہتے ہوئے ندی کو عبور کرتے ہوئے سیلاب میں پھنس گئی۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور پولیس کی مشترکہ ریسکیو ٹیم نے نکالا۔دریں اثناجموں کے مضافات میں آر ایس پورہ کے ارنیا علاقے میں ایک پل کے قریب ایک پرائیویٹ بس کے الٹنے سے کم از کم 20 مسافر زخمی ہو گئے جن میں کچھ طلباء بھی شامل ہیں۔بس جموں جا رہی تھی جب اس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے پھسل کر کھلے میدان میں جاگری، حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔