عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کے کھٹوعہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران پستول اور پانچ راؤنڈ گولہ بارود ضبط کیا ۔پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے خانپور گاؤں میں ایک پیکٹ پایا اور اسے ضبط کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اس کی تلاشی لی گئی جس دوران پیکٹ میں ایک پستول اور پانچ راؤنڈ ملے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔