سرینگر//پولیس نے بدھ کو کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں سیلابی ریلوں کے بیچ پھنسے15افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔مختلف گھرانوں سے وابستہ یہ افراد ریائے اُجھ میں آئے سیلابی ریلوں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔
پولیس کو جونہی اطلاع ملی کہ کٹھوعہ کے راج باغ علاقے میں کچھ خانہ بدوش افراد، جو وہاں عارضی طور قیام پذیر تھے، سیلانی ریلوں میں پھنس گئے ہیں تو پولیس نے فوری بچاﺅ کارروائی ہاتھ میں لیکر پھنسے افراد کو ، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ،محفوظ مقام تک پہنچایا۔
جموں خطے کے کئی علاقوں میں زور دار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے آئے ہیں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔