محمد تسکین
کٹھوعہ// ضلع کٹھوعہ میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کی سیکورٹی میں شامل سکوارڈ کی ایک اینووا گاڑی کو پیش آئے ایک حادثے میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بلاور میں ڈاکٹر جتندر سنگھ کی ایک ریلی کے سلسلے میں دس سیکورٹی اہلکاروں پر مشتمل جارہی ایڈوانس پارٹی کی اینوا گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے سے گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثے کا شکار ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کم چار اہلکاروں کو چوٹیں آئیں۔ اِس حادثے میں جے ویر سنگھ ، یودھویر سنگھ ، سریش پاٹل اور مہندر سنگھ زخمی ہوئے اور انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بلاور کے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں جے ویر سنگھ کی انگلیوں میں شدید چوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔