سرینگر//سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی ) نے منگل کو کٹھوعہ میں سابق وزیر چودھری لال سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
حکام کے مطابق سی بی آئی کی چھاپہ مار کارروائی آج صبح سویرے عمل میں آئی۔
سی بی آئی لال سنگھ کی سربراہی میں چلنے والے ایک تعلیمی ٹرسٹ کو لیکر رشوت ستانی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔یہ کیس گذشتہ برس ماہ جون میں درج ہوا تھا۔
لال سنگھ نے 2018میںبھارتیہ جنتا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی ۔