جموں//کٹھوعہ میں منگل کی صبح3.6شدت والے زلزلوں کے جھٹکوں سے زبردست خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے آپکو بچانے کی فکر میں گھروں سے باہر آئے ۔ بھونچال کے جھٹکے 10سیکنڈ تک جاری رہے جبکہ زلزلوں کے ان تازہ جھٹکوں سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔منگل کی صبح 5بجکر48منٹ پر زلزلے کا جھٹکا آ یا ۔ بھونچال کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی پور ے ضلع میں لوگ فوری طور اپنے گھروں سے باہر آئے اگر چہ زلزلے کا پہلا جھٹکاجلد ہی رک گیاتاہم لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ جن میں خواتین وبچے بھی شامل تھے ڈر کے مارے اپنے آپکو بچانے کی فکر میں اپنے گھروں سے باہر آئے۔اس دوان معلوم ہوا ہے کہ اس زلزلے کا اصل مرکز افغانستان کے دور افتادہ علاقے فیضی آبادکوہ ہندئو کُش پہاڑوں میں تھا ۔ زلزلوں کے ان تازہ جھٹکوں کی شدت 3.6تھی اور یہ جھٹکے قریب 10سیکنڈ تک جاری رہے ۔