سرینگر//بھارت اور پاکستان کی افواج نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔یہ واقعہ ضلع کے ہیرا نگر میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے گذشتہ رات گولہ باری کا آغاز کرتے ہوئے ستپال،منیاری،کرول کرشنا اور گرنام علاقوں میں بھارت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی فورسز نے بھی اس کا جواب دیا۔طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ آج صبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہا۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہے اور سرحد کے قریب رہنے والے لوگ رات بھر تشویش میں مبتلاءرہے ۔ انہوں نے پوری رات زیر زمین بنکروں میں گذاری۔