کٹھوعہ//ضلع پولیس نے منشیات مخالف مہم کوجاری رکھتے ہوئے دومختلف مقامات سے پانچ منشیات سمگلروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات بشمول 4کلوگرام چرس،105 گرام ہیروئن اور1960میکس ۔کوف ٹی۔(کوڈین فاسفیٹ)ضبط کرلی۔ایس ایس پی کٹھوعہ محمدسلیمان چودھری نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے تحت پانچ سمگلروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکی ہیں۔انہوں نے منشیات میںل 4کلوگرام چرس،105 گرام ہیروئن اور1960میکس ۔کوف ٹی۔(کوڈین فاسفیٹ)شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 372/2017 زیردفعہ 8/20این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس سٹیشن کٹھوعہ میں معاملہ درج کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سمگلروں کی شناخت محمداشرف ولد عبدالحمید ساکن اچھن پلوامہ کشمیر، عبدالرشیدمیرولدعلی محمدمیر ساکن ملنگ پورہ پلوامہ اوراس کے دوساتھیوں اویش بشیرولدبشیراحمدبٹ ،ساکن پلوامہ اورعامر احمدوانی ولد علی محمدوانی ساکن پٹن بارہمولہ کے طورپرہوئی ہے۔