جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کے روز ایک فیکٹری میں ہونے والے ایک پر اسرار دھماکے میں دو فراد از جان جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش کوٹوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کٹھوعہ میں ایک کمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا یا لاپرواہی سے ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹھیکہ دار سمیت دو کی موت واقع ہوگئی جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا ہے۔