کٹھوعہ//کٹھوعہ شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے جبکہ انتظامیہ لمبی تان کرسوئی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کٹھوعہ شہرکے وارڈنمبر چارکے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔اس دوران مظاہرین کاکہناتھاکہ کوڑاکرکٹ پھینکنے کے لئے کوئی بھی جگہ مخصوص نہیں ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرہیں جبکہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ۔لوگوں نے کہاکہ جب دکانداروں کوجرمانے کرنے کیلئے پورے کٹھوعہ شہرکارخ کرلیتی ہے لیکن کٹھوعہ شہرکے لوگوں کودرپیش مسائل کے ازالہ کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی جاتی ہے اورصفائی کے ناقص انتظامات پرکوئی نوٹس نہیں لیاجاتا۔علاقہ وارڈنمبرچارکے لوگوں نے اس بارے میں انتظامیہ سے کئی بارمطالبہ کیاکہ وہ اس گندگی کی طرف توجہ دیں تاکہ ماحول کوصاف ستھرارکھاجاسکے اورلوگ بیماریوں سے بچ سکیں ۔ابھی تک انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں اوران کاکہناہے کہ اگرانتظامیہ نے صفائی کے معاملات میں کوئی توجہ نہ دی توباقی معاملات میں بھی آنے والے عملے کاگھیرائوکیاجائے گا۔