سرینگر//بھارتی اور پاکستانی فورسز نے منگل کے روزضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کوگولیوں کانشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں بھارتی فورسزنے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھولے۔
اطلاعات میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے چندوا اور کیرول مترایا علاقوں میں مشین گنوں کے ذریعے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ گولہ بھاری کے اس تبادلے میں تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔