عظمیٰ نیوزسروس
کٹھوعہ//ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے وارڈ نمبر 19، شیو نگر، کٹھوعہ میں آتشزدگی کے ایک المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کے حق میں 24 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا ریلیف کی منظوری دی ہے۔آگ لگنے کا واقعہ سریستا دیوی کی رہائش گاہ پر پیش آیا اور ملحقہ گھروں میں پھیل گیا، جس میں چھ افراد کی جانیں گئیں اور خاندان تباہ ہو گئے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت مالی امداد میں توسیع کی گئی ہے۔ر گنگا بھگت اور دانش بھگت کے قریبی رشتہ دار بھارت بھوشن کے لیے 8لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، روپے اوتار کرشن، برکھا رینا اور تکاش رائنا کے قریبی رشتہ دار سوارن لتا رینا کو 12لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔اسی طرح ادویک رینا کے قریبی رشتہ دار سندیپ کول کے حق میں 4 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔کل منظور شدہ رقم روپے متاثرہ خاندانوں کو 24 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راکیش منہاس نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔