سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے گرفتاریوں، نظر بندیوں، محاصروں اور راہ گیروں کو تنگ وطلب کرنے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جمعیت نے کہا ہے کہ لوگ اپنے آپ کوانتہائی غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔بیان کے مطابق ریڈونی کولگام میں فورسز نے جہاں عام عوام پر مظالم کا پہاڑ توڑا وہیں بے تحاشا املاک پر بھی دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں لوگوں کابھاری نقصان ہوا۔ جمعیت نے اِن واقعات کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے اِس سلسلہ کو فوری طور بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں ضلع کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ کی عصمت ریزی اور قتل میں ملوثین کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔