عظمیٰ نیوز سروس
بانہال//سرینگرجموں قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے، ایک خصوصی ٹرین سنگلدان سے کٹرا اور واپسی پر چلے گی۔خصوصی ٹرین 8ستمبرسے 12 ستمبر تک صرف 05 دن چلے گی۔ کٹرا سے خصوصی ٹرین صبح 8.40 بجے روانہ ہوگی اور صبح 10.00 بجے سنگلدان پہنچے گی۔سنگلدان سے یہ دوپہر 02.15 پر روانہ ہوگی اور 03.45 پر کٹرا پہنچے گی۔