عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لوگ کٹرا اور سری نگر کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین جمعہ کو جموں میں آزمائشی رن کے دوران جموں توی ریلوے سٹیشن پر پہنچی۔ کشمیر کو ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کا دیرینہ خواب اس وقت پورا ہو گا جب وزیر اعظم نریندر مودی کٹرا سے وادی کے لیے پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ یہ افتتاح جموں و کشمیر کے لیے خاص طور پر اس کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔سنیچر کو ہی کٹرہ سے سرینگر تک ٹرین کی آزمائشی ٹرائل کی گئی۔ایک روز قبل ہپی شمالی ریلوے کے جنرل منیجر نے کٹرہ سے سرینگر تک ریلوے ٹریک اورسبھی سٹیشنوں کا معائنہ کیا تھا۔بھاجپا کا کہنا ہے ’’کشمیر کو ریل لائنوں سے جوڑنا ایک خواب تھا۔ ہم 19 اپریل کو پی ایم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کریں گے۔ جموں و کشمیر کے تمام لوگ پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔قبل ازیں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی 19 اپریل کو کٹرا سے کشمیر جانے والی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افتتاحی وندے بھارت کے لئے ٹرین خدمات کٹرہ سے عارضی طور پر شروع ہوں گی کیونکہ جموں ریلوے سٹیشن زیر تعمیر ہے۔افتتاحی تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وندے بھارت وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دے گا۔سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا، وزیر اعظم نریندر مودی 19 اپریل کو جموں سری نگر وندے بھارت کا افتتاح کرنے کے لیے ادھم پور کا دورہ کریں گے، اور جموں ریلوے سٹیشن کے زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے یہ سروس عارضی طور پر کٹرا سے شروع کی جا رہی ہے۔23 جنوری کو، ہندوستانی ریلوے نے کٹرا ریلوے اسٹیشن سے سری نگر ریلوے اسٹیشن تک پہلی وندے بھارت ٹرین کا ٹرائل کیا۔ ٹرین انجی کھڈ پل سے گزرے گی، جو ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پل اور چناب پل ہے، جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے۔”وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کٹرا-سرینگر کے سفر کو سڑک کے ذریعے موجودہ 6-7 گھنٹے کے مقابلے میں صرف 3 گھنٹے کا کر دے گی۔