سرینگر/جموں صوبے میں مشہور ویشنو دیوی مندر کے نزدیک کٹرا علاقے میں جمعرات کومشکوک نقل و حرکت نظر آنے کے بعد آس پاس کے گائوں تک ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
تاہم مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ویشنو دیوی مندر کی یاترا کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے۔