سرینگر //بہار آتے ہی ٹھنڈے مشروبات اورکُلفی گلی گلی اور نکڑ نکڑ بکنا شروع ہوگئے اور اتوار کو دن بھر شہرکے سول لائنز علاقہ میں آئس کریم اور ٹھنڈے مشربات کا استعمال زوروں پر رہا ۔سول لائنز میں کل24جگہوں پر آئس کریم بیچنے والوں کو دیکھا گیا جبکہ کئی نامی گرامی دکانوں کافی رش دیکھا گیا جہاں لوگ ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم کھاتے ہوئے دیکھے ۔کھلی دھوپ سے لوگوں کو گرمی کا احساس ہونے لگا اور اس کا اثر اُس وقت دیکھا گیا جب لوگوں نے ٹھنڈے مشتروبات اورکُلفی کا استعمال کرنے کیلئے دکانوں کا رخ کیا ۔ ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کی طلب اب اور زیاہ بڑھ جائے گی۔جہانگیر چوک میں دلبر آئس کریم دکان کے مالک نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، کام اچھا ہے اورآج سے ہی دکان پر آئس کریم بنانی شروع کی ۔آئس کریم کھانے والے ایک شہری پرویز احمد نے کہا ’’دکان کے سامنے سے گذررہا تھا توسردیوں کے بعد پہلی بار آئس کریم کو دیکھ کر میرے منہ میں بھی پانی آگیا اور میں نے بھی آئس کریم لیکر کھائی‘‘ ۔ریذیڈنسی روڑ پر تو نظارہ ہی کچھ الگ تھا جہاںجانی مانی آئس کریم دکانوں پر بھاری رش تھا اوروہاں نہ صرف دکانوں پر تل دھرنے کی جگہ تھی اور نہ ہی سڑکوں پر گاڑی کھڑا کرنے کی۔ سنڈے مارکٹ میں بھی قریباً 24جگہوں پر ایس کریم بیچنے والوں نے ریڈے لگائے تھے اور ان ریڈئوں کے ارد گرد بھی لوگوں کا رش دیکھا گیا۔