سرینگر //بمنہ سرینگر میں ایک کمسن بچہ پالتو کتے کو بچانے کے دوران فلڈ چینل میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے بتایا کہ نگروٹہ جموں سے تعلق رکھنے والا ایک کمسن بچہ آصف احمداپنے کنبے کے ساتھ ٹینگ پورہ میں ایک عارضی مکان میں رہائش پذیر تھا اور سنیچر کو وہ ٹینگ پورہ میں فلڈ چینل میں اپنے پالتو کتے کو بچانے کے دوران لقمہ اجل بن گیا ۔