سرینگر // سو پٹ ٹنگہ پورہ کولگام میں ایک واٹر ٹینک سے ایک ریچھ کو زندہ پکڑ کر وائلڈ لائف سینکچوری منتقل کیا گیا۔ ادھر ترال کے پیر ناڑ علاقہ میں ریچھ کی موجودگی سے دہشت پائی جارہی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں جس سے وادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔سی این ایس