کویندر گپتا کاتعمیراتی کاموں کیلئے 15لاکھ دینے کااعلان

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے حلقہ انتخاب گاندھی کے مختلف علاقوں کا دور ہ کیا اور چھنی ۔ہمت ،ترکوٹا نگر ، رنگیال میں کئی عوامی میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ انہوں نے ستواری میں شو مندر کے پاس جواہر نگر کے باشندگان کے لئے لنگر ہال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے شاستری نگر میں لکشمی مندر کے پاس گلیوں و ڈرینوں کی مرمت کے کام اور پاور چوک شاستری نگر میں ڈینٹل کلنک کا بھی افتتاح کیا۔ عوامی ملاقاتوں کے دوران علاقے کے لوگوں نے سڑک رابطوں ، گلیوں اور ڈرینوں کی اپ گریڈیشن ، پینے کے پانی کی دستیابی اور پارکوں کی دیدہ ٔ ذیبی کے مطالبات پیش کئے۔سپیکر نے چھی۔ ہمت میں لنک روڑ وں کی اَپ گریڈیشن ، ڈرینوں کی تعمیر اور بجلی کھمبوں کو نصب کرنے کے سلسلے میں 15لاکھ روپے کی واگذاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ باقی ماندہ مطالبات کو مقررہ مدت کے اندر پورا کیا جائے گا۔ کویندر گپتا نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت لوگوں کی بہبودی اور ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی میٹنگوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کی شکایات کو دور کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات پورا کرنا ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے میں خراب پڑے ٹرانسفارفروں کی جگہ نئے ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کی جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ انتخاب گاندھی کے مختلف سڑکوں پر پہلے ہی 3.75کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اور اس علاقے کو ایک ماڈل علاقہ بنانے کے سلسلے میں حکومت تمام تر اقدامات کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ٹریفک لائیٹوں کو نصب کرنے کے سلسلے میں پہلے ہی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔بعد میں سپیکر نے گاندھی نگر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے سلسلے میں تیز تر اقدامات عمل میں لائیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *