سرینگر //جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج اسمبلی کی ہاوس کمیٹیوں بشمول مالی کمیٹی کی کارکردگی کو موثر بامعنی اور نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا ۔ سپیکر آج ایوان کی مالی اور دیگر کمیٹیوں کی طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ نائب سپیکر قانون ساز اسمبلی نذیر گریزی ، چئیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی محمد اکبر لون ، چئیر مین پبلک انڈر ٹیکنگز کمیٹی ست پال شرما ، چئیر مین ماحولیاتی کمیٹی ایم وائی تاریگامی ، چئیر مین پٹیشنز سکھ نندن کمار ، چئیر مین پرولیج کمیٹی محمد یوسف بٹ ، چئیر مین سبارڈی نیٹ لجلیشن بشیر احمد ڈار اور چئیر مین ایتھکس کمیٹی عبدالرحیم راتھر میٹنگ میں موجود تھے ۔ سپیکر نے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو قانون ، انصاف و پارلیمانی امور محکمہ کے ساتھ قریبی تال میل قایم کر کے ایوان میں وقتاً فوقتاً پیش کئے گئے رپورٹوں کی سفارشات کی عمل آوری کو جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کاروائی سے متعلق رول 308 اے کے تحت پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے انتظامیہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے مابین قریبی تال پر بھی زور دیا ۔ سپیکر نے کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی کو کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے رپورٹوں اور سفارشات کو ایک ماہ کی مدت کے اندر اسمبلی سیکرٹریٹ کو جانچ پڑتال کیلئے بھیجنے کی ہدایت دی ۔ نائب سپیکر نے متعلقہ محکموں کو کمیٹی رپورٹوں اور سفارشات کی عمل آوری یقینی بنانے کیلئے کہا تا کہ زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ۔ سیکرٹری جنرل قانون ساز اسمبلی نے کمیٹی کو مختلف کمیٹیوں کے کام کاج کے بارے میں تفصیل دی ۔ ناظمِ اطلاعات نے میٹنگ کو یقین دلایا کہ محکمہ کمیٹیوں کی میٹنگوں کی کاروائی کی معقول تشہیر یقینی بنائے گا ۔ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ ٹی فائنانس نے میٹنگ کو یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو سوال ناموں کے جوابات وقت پر بھیجنے کو یقینی بنائے گا ۔ میٹنگ میں پرنسپل اکاؤٹینٹ جنرل ، سیکرٹری قانون اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔