عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//وراٹ کوہلی ایک ہی ٹیم کیلئے 250 آئی پی ایل میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ کوہلی ٹورنامنٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی ایک ٹیم کیلئے 250 میچ کھیلے۔ انہوں نے 2008 میں آئی پی ایل کے افتتاحی سیزن میں آر سی بی میں شمولیت اختیار کی اور نو سیزن تک ٹیم کی کپتانی کی۔کوہلی نے اتوار کو دہلی کیپٹلز (DC) کے خلاف اپنے ہوم گیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کیلئے اپنا 250 واں آئی پی ایل میچ کھیلا۔کوہلی ٹورنامنٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی ایک ٹیم کیلئے 250 میچ کھیلے۔میچ کی طرف بڑھتے ہوئے اسٹار بلے باز نے 241 اننگز میں اپنی فرنچائز کیلئے 7897 رنز بنائے تھے۔ کوہلی نے 2008 میں RCB جوائن کیا۔