جموں //بھیڑ و پشو اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج کئی میٹنگوں کی صدارت کی جن میں انہوں نے قربانی کے جانوروں ، ٹراوٹ مچھلیوں اور پولٹری کی عید الاضحی پر دستیابی کا جائزہ لیا۔ وزیر کو بتایا گیا کہ ریاست میں مناسب تعداد میں قربانی کے جانور موجود ہیں ۔ وزیر نے متعلقہ افسروں کو یہ ہدایت دی کہ ہر منڈی میں جانوروں کی طبی نگرانی کے لئے ویٹرنری ڈاکٹر دستیاب رکھیں۔ انہوں نے ان جانوروں کے علاوہ پولٹری جو بازاروں میں فروخت ہو رہے ہیں ، بیماری سے محفوظ ہونے پر زور دیا۔اس سلسلے میں انہوں نے مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کو تشکیل دینے کی ہدایت دی جو قربانی کے جانوروں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیربرائے انیمل، شیپ ہسبنڈری وفشریز عبدالغنی کوہلی نے عیدالاضحی کے لئے ’قربانی کے جانوروں ،ٹرائوٹ فش اورپولٹری براڈز کی دستیابی کاجائزہ لیا ۔ اس دوران وزیرکوبتایاگیاکہ ریاست میں قربانی کے لئے جانوروں کی مناسب تعداد موجود ہے ۔انہوں نے متعلقین سے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کوہدایات دیں کہ وہ قربانی کے لئے رکھے گئے جانوروں کامعائنہ کریں تاکہ صحت یاب جانوروں کی دستیابی یقینی بن سکے۔ کوہلی نے متعلقہ محکموں کے افسروں کوہدایات دیں کہ وہ مارکیٹوں کے معائینے کیلئے اسکارڈ تشکیل دیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی بلیک مارکیٹنگ نہ ہونے پائے۔ انہوں نے محکمہ مچھلی پالن سے کہاکہ وہ مارکیٹوں میں مناسب مقدارمیں صاف ستھری اورتازہ ٹرائوٹ مچھلی دستیاب رکھیں۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر انیمل وشیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹرفشریز کے علاوہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے سربراہ چیئرمین جے اینڈکے کوآپریٹیو یونین اوردیگر افسران بھی موجودتھے۔