جموں//پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج رام مندر، پُرانی منڈی جموں میں امرناتھ یاتریوں سے ملاقات کر کے اُنہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ سرکار نے یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام لازمی انتظامات دستیاب رکھے ہیں۔انہوںنے یاترا کے دوران ماحولیات کو صاف و شفاف رکھنے میں یاتریوں کا تعاون طلب کیا۔ وزیر نے افسران کو انتظامات کی نگرانی کرنے کے احکامات دئیے۔ اس موقعہ پر وزیر نے شردھالوں میں لنگر تقسیم کیا۔