یو این آئی
ایڈیلیڈ/پلیئر آف دی میچ ایڈم زمپا (60 رن پر چار وکٹ) کی شاندار باؤلنگ اور میتھیو شارٹ 74 اور کوپر کونولی (ناٹ آؤٹ 61) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔روہت شرما 73، شریاس آئیر 61اور اکشر پٹیل 44کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 264 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم ویرات کوہلی لگاتار دوسری صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ وکٹیں گنوانے کے باوجود آسٹریلیا نے 46.2 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 265 رنز بنا کر فتح اور سیریز اپنے نام کر لی۔ کونولی نے 53 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 61 رنز کی میچ جیتنے والی اننگز کھیلی۔ شارٹ نے 78 گیندوں پر 74 رنز کی اپنی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ مچل اوون نے 23 گیندوں پر 36 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ میزبانوں نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ مارش کے آؤٹ ہونے سے پہلے ہیڈ اور مارش نے ابتدائی طور پر اپنا وقت نکالا۔ ۔ شارٹ نے رینشا کے ساتھ مل کر بروقت باؤنڈریز لگاتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔ ہندوستان نے شارٹ کے دو کیچ بھی گرائے جو اپنی نصف سنچری تک پہنچ چکے تھے ۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اوون اندر آئے اور اننگز کو تیزی سے ختم کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے انڈ پر کوپر کونلی نے بلے بازی جاری رکھی ۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازنے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی، اوون اس وقت آؤٹ ہوئے جب صرف چند رنز کی ضرورت تھی۔ بارٹلیٹ اور اسٹارک بھی رخصت ہوئے لیکن کونلی مسلسل رنز بناتے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ہندوستان کی جانب ست ارشدیپ سنگھ ،ہرشیت رانا اورواشنگٹن سندر نے 2۔2 جبکہ سراج اوراکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لئے ۔اس سے قبل ہندوستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا تھا،آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما اور شھبمن گل کی اوپننگ جوڑی نے ابھی 17 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ زیویئر بارٹلیٹ نے شھبمن گل 9کو ساتویں اوور میں مچل مارش کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی ایک بار پھر رن بنانے میں ناکام رہے ۔زیویئر بارٹلیٹ نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے چار گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن بنانے میں ناکام رہے ۔ شریاس آئر نے پھر روہت شرما کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 118 رنز جوڑے ۔ مچل اسٹارک نے 30ویں اوور میں روہت شرما کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ روہت شرما نے 97 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ۔ ہندوستان کی چوتھی وکٹ 160 کے اسکور پر شریاس ایر کی صورت میں گری۔ شریاسائیر نے 77 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور سات چوکے لگائے ۔ انہیں ایڈم زیمپا نے بولڈ کیا۔ کے ایل راہول 11، واشنگٹن سندر 12، اور نتیش کمار ریڈی 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اکشر پٹیل نے 41 گیندوں پر پانچ چوکے لگا کر 44 رنز بنائے ۔ ارشدیپ سنگھ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، مچل اسٹارک کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ۔ ہندوستانی بلے باز آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کے سامنے کھل نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے ۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹ پر 264 رنز بنائے ۔ ہرشیت رانا 18 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ زیویئر بارٹلیٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔