یو این آئی
نئی دہلی/ ویراٹ کوہلی نے بالآخر 4 جون کے سانحے پر ایک جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی خاموشی توڑ دی ہے، جس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کی فتح کی خوشی کو ماتم میں بدل دیا تھا۔ کوہلی نے آر سی بی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک نوٹ میں کہا، ’’زندگی میں کوئی بھی چیز آپ کو 4 جون جیسے دل توڑنے والے لمحے کے لیے تیار نہیں کرتی۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز کی تاریخ کا سب سے خوش کن موقع ہونا چاہیے تھا… وہ ایک المناک واقعو میں تبدیل ہوگیا۔ میں ان خاندانوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور ان کے لیے دعاگو ہوں جنہیں ہم کھو بیٹھے… اور اپنے ان مداحوں کے لیے بھی جو زخمی ہوئے۔ آپ کا نقصان اب ہماری کہانی کا حصہ ہے۔ ہم سب مل کر دیکھ بھال، عزت اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔‘‘ 4 جون کو بنگلورو میں ایک شاندار فتح کی تقریب کے طور پر شروع ہوا جشن اس وقت افراتفری میں بدل گیا جب شدید بھیڑ کے باعث بھگدڑ جیسی کیفیت پیدا ہوگئی، جس میں 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 50 مداح شدید زخمی ہوئے۔