کوڑے دانوں کی عدم دستےابی، شےری بارہمولہ میں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
بارہمولہ// شےری بارہمولہ مےںکوڑے دانوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پورے بازار میں غلاظت کے ڈھیر نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر غلاظت کے ڈھیرجمع ہونے کے نتےجے مےںعوام کو زبر دست دقتوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوںکے مطابق شےری بازار مےں کوڑے دانوں کی عدم دستیابی کے سبب گندگی کے ڈھیرجمع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہر طرف بدبو آتی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں گندگی کے ڈھیر پائے جاتے ہیں وہاں آوارہ کتے بھی بڑی تعداد میں ڈھیرہ جماتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامےہ سے اپیل کی کہ شےری مےں کوڑے دان دستےاب رکھےں تا کہ لوگ گندگی سے پھیلنی والی بدبو اور آوارہ کتوں کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *