رام بن// کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لئے رام بن میں مخصوص رکھی گئی جگہ کے بجائے دریائے چناب میں پھینکنے سے دریائی حیاتیات کیلئے مضر ہی نہیں بلکہ اس کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ دریاکے کنارے کوڑا پھینکنے سے بدبو پھیل رہی ہے جس سے لوگوں کا وہاں گذرنا مشکل بن رہاہے۔ میونسپل کمیٹی رام بن کے صفائی کرمچاری قصبہ کے متعدد مقامات سے اٹھا کر لانے والے کورڑے بھی کیفٹیر یا موڑ ،جامع مسجد مارکیٹ اور میترا کو جانے والے پل کے پاس پھینک دیتے ہیں نتیجہ کے طورپر ان علاقوں کے آس پاس رہائش پذیر لوگوں کا جینا محال بن گیا ہے ۔ قصبہ رام بن کے لوگوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں ہم نے متعدد بار متعلقہ حکام سے گذارش کی مگر ہماری استدعا کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔