عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چونکہ پورے خطے میں خراب موسم کی وجہ سے سنگین خطرات لاحق ہیں، چیف ایجوکیشن آفیسرجموں نے ضلع میں تمام کوچنگ سنٹروں کو فوری اثر کے ساتھ اور اگلے نوٹس تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو جاری کردہ ہدایت میں طلباء، عملے اور عام لوگوں کی حفاظت اور بہبود کو بنیادی تشویش قرار دیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کا مقصد شدید بارشوں اور متعلقہ خطرات کی روشنی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے۔کوچنگ سینٹر آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکم پر سختی سے عمل کریں۔ حکام نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔