عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے بدھ کوٹ بھلوال جیل میں ایک چھاپہ مارا۔حکام نے بتایا کہ سنٹرل جیل پر چھاپےماری کی گئی جس میں بدنام زمانہ مجرموں کے علاوہ کٹر پاکستانی اور مقامی ملی ٹینٹ بھی قید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھاپے جیل کے اندر سے مبینہ طور پر چلائے جانے والے ملی ٹینٹ نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کی کارروائی کا حصہ ہیں۔کوٹ بھلوال جیل پر چھاپے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعہ چلائے جانے والے “وائٹ کالر”ملی ٹینٹ ورک کے حالیہ انکشاف اور 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ کے علاقے میں ایک کار میں ہونے والے دھماکے کے بعد ایک بڑے کریک ڈاؤن کے پس منظر میں آئے ہیں۔