راجوری //راجوری کے کوٹھے دھار علاقے کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی پر ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔بڑی تعداد میں لوگ ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور انہوںنے دھرنادے کر نعرے بازی کی ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ سڑک کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کوٹرنکہ سے کھانڈلی سڑک کی حالت شرمناک بنی ہوئی ہے لیکن کوئی اس جانب توجہ نہیں دے رہااور حکام نے مجرمانہ نوعیت کی خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔بعد میں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے ان سے بھی سڑک کی شکایت کی ۔