سرینگر//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ میں سول سروس خواہشمند افراد کے لئے وزیر اعلیٰ کے سُپر50 کوچنگ پروگرام کا افتتاح کیا۔یہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے منعقدہ54 با صلاحیت طُلاب کے لئے مفت پروگرام ہے، جو انہیں قومی اور ریاستی سطح کے سول سروسز امتحانات میں شامل ہونے کے قابل بنائے گا۔سیکریٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ، ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، ناظم رمسا طُفیل متو، ڈائریکٹر اکیڈیمکس جے کے پوس ڈاکٹر فاروق احمد پیر، ڈی سی سرینگر عابد رشید شاہ، چیف ایجوکیشن افسرسرینگر فاروق احمد ڈار کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر کو بتایا گیا کہ لگ بھگ 400 اُمید واروں میں سے54 اُمیدوار سکریننگ ٹسٹ میں کامیاب قرار دیئے گئے۔ وزیر نے اس کامیاب اُمیدواروں کو مبارک باد دی اور ان کیلئے مفت رہایشی سہولیات کا اعلان کیا۔اس دوران سیدمحمد الطاف بخاری نے سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ ، ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این اِتو، ڈیریکٹر RMSA طفیل احمد متو کے ہم راہ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ کا دورہ کیااور وہاں سٹیٹ انسٹچوٹ آف ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے منعقدہ ذہنی صحت سے متعلق تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ سٹیٹ میڈیا ونگ SIE کی طرف سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ تربیت سرینگر اور گاندربل سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ٹرینرس کو دی جائے گی یہ تربیت بچوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے سودمند ثابت ہوگی۔اس موقعہ پر SIE کے سربراہ محبوب حسین نے ادارے کی طرف سے جاری اساتذہ کو دی جارہی مختلف تربیتی کورسوں سے متعلق تفصیلات پیش کی۔