سرینگر// پیپلز فریڈم لیگ کے چیف آرگنائزر امتیاز احمد شاہ نے کوٹھی باغ پولیس پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر جب وہ پریس کالونی سرینگر میںپُرامن احتجاج کررے تھے تو اسی اثنا میںپولیس تھانہ کوٹھی باغ نے انہیں گرفتار کیا اورتھانے میںاُس کی مار پیٹ کی اور گالیاں دیں۔اپنے ایک بیان میں امتیاز شاہ نے کہا ہے’’ مار پیٹ کے دوران مجھے بہت چوٹیں آئیں ‘‘ ۔انہوں نے کہا’’میں حکومت سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک طرف مسئلہ کشمیر حل کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور دوسری طرف پر امن سیاسی احتجاج کرنے والوں پرتشدد ڈھانے کیلئے پولیس کو چھوٹ دے دی گئی ہے‘‘۔