کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کی پنچایت کنڈی موڑا میں بجلی ٹرانسفارمر سے لوگوں کو بجلی بحال نہ کئے جانے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت میں کم ولٹیج ہونے کی وجہ سے محکمہ کی جانب سے 2ماہ قبل ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا لیکن بھی تک مذکورہ ٹرانسفارمر سے عوام کو بجلی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سابقہ سرپنچ محمد تاج ٹھا کر نے بتایا کہ مذکورہ پنچایت میں بجلی کی ولٹیج کافی کم تھی تاہم عوام کی جانب سے کی جارہی مانگ کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے دو ماہ قبل ایک ٹرانسفار مر نصب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک عوام کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت میں نصب نئے ٹرانسفارمر سے عوام کو بجلی فراہم کی جائے ۔