محمد بشارت
راجوری//ضلع راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کنڈی پولیس تھانے کے تحت آنے والے علاقہ ریحان موڑا نالی میں ایک 55 سالہ شخص مقبول حسین ولد حسین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص کی لاش اس کے گھر کے نزدیک ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس چوکی پیڑی کو دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔