محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر قائم کر دہ شعبہ پی ڈی ڈی کے دفتر میں ملازمین کی مبینہ غیر حاضری عام لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے ۔مکینوں و صارفین نے شعبہ کے اعلیٰ حکام اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جہاں ملازمین کے بائیو میٹرک حاضری نظام کو متعارف کرروایا گیا ہے لیکن اس نظام کے باوجود کوٹرنکہ سب ڈویژن میں ملازمین کی غیر حاضری افسوس ناک ہونے کیساتھ ساتھ اس نظام میں شفافیت کو بھی سوالات کے دائرے میں لے رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ پی ڈی ڈی کیساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی ملازمین کی غیر حاضری سے جہاں نظام متاثر ہوررہا ہے وہائیں عام لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔منظور احمد نامی ایک بزرگ نے بتایا کہ وہ صبح دس بجے سے محکمہ پی ڈی ڈی کے دفتر میں ہیں تاہم کوئی ملازم اور درجہ چہارم کا ملازم موجود نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جانکاری حاصل کی جائے گی ۔مقامی لوگوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کے دفاتر میں نصب شدہ حاضری نظام کا تفصیلی معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔