کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں نیشنل کانفرنس کا ماہانہ اجلاس منعقدہواجس کی صدارت ضلع جنرل سیکریٹری محمد شفیع چوہدری نے کی ۔اس موقعہ پر کارکنان نے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی ماہ سے کھانڈنہیں مل رہی اور یہ بات بڑے ہی افسوس کی ہے کہ محکمہ خوراک کے آبائی علاقے کے لوگ کھانڈ سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وارڈ بندی غلط طریقہ سے ہورہی ہے اوراس میں من مرضی سے کام کیاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ درستی کیلئے کوئی تعاون نہیں دیاجارہااور یہی وجہ ہے کہ لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ برفباری میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل گئے تھے جن کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیاگیا،اگرچہ حکام کوکئی باربتایاگیالیکن وہ سنتے ہی نہیں ہیںاورآج تک ایک بھی ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کیاجاسکاہے ۔کارکنان نے مزید کہاکہ کوٹرنکہ میں لگے ہوئے تمام ہینڈ پمپ ناکارہ ہوچکے ہیںاور یہاں پانی کا انتظام مفلوج ہوچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سب سے بڑی پریشانی ہسپتال کے خراب نظم و نسق کی وجہ سے درپیش ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ ہسپتال میںپانی ،بجلی اور صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیںاور پریشانی کا عالم یہ ہے کہ بیت الخلائوںمیں بھی پانی نہیں ۔اجلاس میں بلاک صدرمحمد ایوب ، مشری خان ، ریٹائرڈلیاقت علی اور محمد دین بھی موجو دتھے۔